ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کمی ہوئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر بھی 30 پیسے سستا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1328 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 570 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1716 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 210 روپے 10 پیسے سے کم ہوکر 209 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے اختتام پر 486 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 348 کی سطح پر بند ہوا گزشتہ روز مارکیٹ میں 518 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
علاوہ ازیں دو ٹریڈنگ سیشنز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4۔2 فیصد اضافے سے 1004 پوائنٹس بڑھ گئی ہے۔