کراچی (10 اپریل 2026): پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دونوں دھاتیں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4753 ڈالر ہو گئی ہے، اس کا اثر براہ راست پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری آج کے ریٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک جا پہنچی جب کہ 10 گرام سونا 2572 روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 130 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ایک بار پھر 8 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی اور نئی قیمت 8014 روپے ہو گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


