تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تحریک انصاف آج میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان اپنے آبائی حلقے کمر مشانی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں اپنے آبائی حلقے کمر مشانی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اقبال اسٹیڈم میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور پنڈال میں پانچ ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما امجد علی خان کے مطابق عمران خان سہ پہر 3 بجے خطاب کریں گے اور اقبال اسٹیڈیم میں کارکنان اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔

دوسری جانب جلسہ عام کے حوالے سے میانوالی میں عوام کو جوش وجذبہ دیدنی ہے، جلسے سے ایک روز قبل ہی عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی، جب کہ معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی بھی جلسے کے انتظامات کاجائزہ لینے اسٹیڈیم پہنچے۔

اس موقع پر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے پارٹی ترانے گا کر شہریوں کا جوش وجذبہ بڑھایا۔

Comments

- Advertisement -