ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

آج مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرسکتے ہیں: سندھ تاجر اتحاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کھولنے سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کو دیا گیا وقت آج(12 بجے) ختم ہوگیا، تاجر اتحاد نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے منگل تک مارکیٹیں کھولنے سے متعلق وقت مانگا تھا جو آج رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا، تاہم اس محدود مدت میں حکومت نے کوئی پالیسی وضع نہیں کی۔

صدر سندھ تاجر اتحاد جمیل پراجہ کا کہنا ہے کہ تاجروں نے آج دوپہر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے، مارکیٹیں کھولنے میں حکومت نے روکا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔

آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا: تاجر اتحاد

انہوں نے کہا کہ مجبوری میں ملازمین کو فارغ اور بجلی گیس بل کی ادائیگی روک سکتے ہیں۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعیدغنی اور ناصرشاہ فون پر جواب تک نہیں دے رہے، سندھ حکومت نے تاجروں سے رابطہ نہیں کیا۔

آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی بنائی گئی کمیٹی سے مشاورت کی تھی، مشاورت سے مارکیٹیں کھولنے کا پلان تیار کرلیا تھا، حکومتی کمیٹی نے آج تک فیصلہ کرنے کا وقت مانگا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں