کراچی: صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورونے کہا کہ ہم آج سے شہرقائد کی صفائی کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کرکے میدان میں اترے ہیں، جلد کراچی کو صاف سھترا شہر بنادیں گے.چینی کمپنی کو ادائیگی 26 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ انہوں نے صفائی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہرکے 2 اضلاع میں چین کی کمپنی کی گاڑیاں صفائی مہم میں لگادی گئی ہیں، 165 میں سے 22 گاڑیاں سڑکوں پرآگئی ہیں.
وزیربلدیات نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مزید گاڑیاں بھی بہت جلد سڑکوں پرموجود ہوں گی، تمام جماعتیں اوراسٹیک ہولڈرصفائی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، جام خان شورو نے کہا کہ چینی کمپنی کو 26 ڈالرفی ٹن ریٹ کے حساب سے کچرا اٹھانے کی ادائیگی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز
گذشتہ سال یکم دسمبر کو مئیر کراچی وسیم اختر نے کراچی کی صفائی سھترائی کے حوالے سے "100 روزہ صفائی مہم کا آغاز” کیا تھا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ بھی 100 روزہ صفائی مہم میں شامل
بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئرکراچی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ جس پرمیئر وسیم اختر نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کی حمایت کے بعد خود کو مضبوط محسوس کررہا ہوں۔