تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آزاد کشمیر اسپیکر اسمبلی کی کارروائی کالعدم قرار

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آج ہونے والی اجلاس کے خلاف دائر درخواست پر اسپیکر اسمبلی کی کارروائی کو کالعدم قرار دیدیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کی قانون ساز اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس کیخلاف اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنما چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے فیصلہ سناتے ہوئے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کو بھی پیر تک روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلیے اسمبلی میں تحریک کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی، اس موقع پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا تھا۔

تحریک کی منظوری پر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کی کارروائی آئین اور قانون کیخلاف ہے۔

اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ آپ کیوں آئین کیخلاف اجلاس جاری رکھنا چاہتے ہیں، جہاں آئین خاموش ہو تو پھر روایات کا سہارا لیا جاتا ہے۔

شاہ غلام قادر نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے بلائے گئے اجلاس میں نئے قائد کے انتخاب کی کوئی روایت نہیں ہے اس لیے اس اجلاس کو ختم کرکے نیا اجلاس قائد ایوان کے انتخاب کیلیے بلایا جائے۔

اس موقع پر اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی انوار الحق نے موقف اختیار کیا تھا کہ آئین کی یہ پریکٹس ماضی میں پہلے بھی ہوچکی ہے اس لیے ووٹنگ کے ذریعے نئے قائد ایوان کو منتخب کرنے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -