The news is by your side.

Advertisement

آج موسم کیسا رہے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی میں ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث دن میں حبس ہوگا، دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فی صد ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدت مزید تین سے چار دن رہے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں