تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

1 سالہ بچہ دو دیواروں‌ کے درمیان پھنس گیا

بیجنگ : گھر کی چھت پر کتے کے ساتھ کھیلنے والا شیر خوار بچہ نیچے گرا تو دو دیواروں کے درمیان پھنس گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے کے دیواروں کے درمیان پھنسے کا حیرت انگیز واقعہ چین کے صوبے ہینان میں پیش آیا جہاں ایک سالہ بچہ والدین کی لاپرواہی کےباعث بڑی مشکل میں گھرگیا۔

چینی ریسکیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں شیر خوار بچے کو دو دیواروں کے درمیان پھنسے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بچہ چھت پر کتے کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک نیچے گرا اور دیواروں کے بیچ پھنس گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں دیواروں کے درمیان صرف 8 انچ کا انتہائی کم فاصلہ تھا جس میں بچہ بری طرح پھنسا ہوا تھا۔ بچے کو دیواروں کے درمیان پھنسا دیکھ کر والدہ نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو فون کیا اور جس کے کچھ ہی لمحے بعد 11 ریسکیو اہلکار دو گاڑیوں سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

فائر فائٹرز نے رسی کی مدد سے بچےکو باہر کی جانب کھینچا اور صحیح سلامت باہر نکال لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچہ حادثے کے دوران زخمی ہونے سے بچ گیا تاہم وہ کافی سہم گیا ہے اور مسلسل روئے جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -