بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اسپتال میں زیرعلاج بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر بچے اسپتال جاتے ہوئے گھبراتے ہیں، بچوں کو چھوٹی سی بیماری پر بھی اسپتال لے جایا جائے تو وہ رونا شروع کردیتے ہیں۔

لیکن برازیل میں ایک کمسن بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اسپتال میں ناصرف خوش ہے بلکہ اپنا پسندیدہ گانا بھی گنگنا رہا ہے۔

میگوئل نامی بچے کو معدے کی بیماری میں مبتلا ہونے پر اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بچے نے ٹی وی اپنا پسندیدہ گانا چلتا ہوا دیکھا تو وہ خود کو روک نہیں سکا اور اسپتال کے بیڈ پر ہی چمچے کو مائیک بنا کر گانا گنگنا اور جھومنا شروع کردیا۔

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی، ایک اور صارف نے لکھا کہ اسپتال میں بچے کی خوشی دیکھ کر حیرت ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میگوئل اب صحت یاب ہوچکا ہے اور اسے اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں