تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بیت الخلا کا معاملہ سنگین، بھارتی حکومت نے دلہے پر انوکھی شرط عائد کردی

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بیت الخلا کا معاملہ سنگین ہوگیا، حکومت نے دلہے پر انوکھی شرط عائد کرتے ہوئے باتھ روم میں سیلفی لینے کا مطالبہ کردیا، سیلفی لینے پر دلہن کو انعام دیا جائےگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کی حکومت نے شادی کے لیے یہ انوکھی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے لیے درخواست صرف اسی صورت میں دی جاسکتی ہے جب دلہن یہ ثابت کردے کہ اس کے شوہر کے گھر میں باتھ روم موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری افسران ہر گھر میں باتھ روم چیک نہیں کرسکتےلہٰذا انہوں نے دلہا سے باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مدھیا پردیش میں دلہن اگر یہ ثابت کردیتی ہے کہ اس کے شوہر کے گھر میں باتھ روم موجود ہے تو حکومت کی جانب سے اسے 51 ہزار روپے انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔

باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ اسے بتایا گیا ہے کہ جب تک دلہا باتھ روم میں موجود اپنی تصاویر فراہم نہیں کرے گا تب تک قاضی اس کا نکاح بھی نہیں پڑھائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت میں باتھ روم کے حوالے سے حکومت کی اسکیم 2013 سے ہے تاہم اس میں تصویر کا اضافہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -