حیدرآباد: ٹوکیو کے شیف نے بھارتی اداکار رام چرن کے گھر پر ایسی بریانی تیار کی کہ سب اس کی لذت اور ذائقہ چکھ کر دنگ رہ گئے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریانی کا ہر کوئی دلدادہ ہے اور کئی فلم اسٹار بھی اسے بہت پسند کرتے ہیں، تیلگوفلموں کے مشہور اداکار رام چرن نے اسی مناسبت سے اپنے گھر پر ایک خاص بریانی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔
بریانی پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں بنائی جانے والی بریانی کسی مقامی باورچی نے نہیں بلکہ ٹوکیو سے آئے مشہور زمانہ شیف تکاماسا اوساوا نے بنائی جنھیں بریانی اوساوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
حیدرآباد میں اوساوا بھارتی اداکار رام چرن کی رہائش گاہ پہنچے اور روایتی انداز میں کھلے آسمان تلے لکڑیوں کے چولہے پر خوشبودار دیسی بریانی پکائی،
یہی نہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کی گئی لذید بریانی جاپانی شیف نے خود اداکار اور انکی اہلیہ اپاسنا اور والدہ سریکھا کو کھانا پیش کیا۔
ٹوکیو کے مشہور شیف نے اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جبکہ رام چرن نے بھی اس پارٹی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
چٹ پٹی بریانی ڈٹ کر کھائیں، ساتھ وزن بھی کم کریں! منفرد ریسپی جانیں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


