منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹوکیو اولمپکس: کرونا کا شکار کھلاڑی مقابلوں سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : اولمپکس میں شرکت کے خواہش مند متعدد غیر ملکی کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہونے باعث ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا ایک مرتبہ پھر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے اثرات ٹوکیو اولمپکس پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

برٹش اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خواتین اسکِیٹ کی بہترین شُوٹر امبر ہِل کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اولمپک مقابلوں سے دستبردار ہو رہی ہیں جب کہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوری گاؤف نے بھی ٹوئٹر پر مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے وہ اولمپکس کھیلوں میں شریک ہونے سے قاصر ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرون آسٹریلوی کھلاڑی الیکس دے مناؤر سمیت دیگر ٹینس پلیئرز کے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس نے ان کی ٹوکیو روانگی کو ملتوی کردیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کرونا سے متاثرہ ایتھلیٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، تازہ کیسز سامنے آنے پر ایونٹ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں