ٹوکیو : چھ مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی میری کوم بھی ٹوکیو اولمپکس 2020 میں میڈل حاصل نہ کرسکیں، بھارتی ایتھلیٹ کو کولمبیا کی لوریئنا ویلنشیا نے ایونٹ سے باہر کردیا۔
بین الااقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک گیمز کے ساتویں روز بھارت کی مشہور باکسنگ چیمپیئن ایم سی میری کوم نے بھی شکست کا سہرا اپنے سر سجاکر بھارت کی میڈل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
باکسنگ کے مقابلے میں کولمبیائی حریف انگرٹ لورینا ویلینشیا نے میری کوم کو تیسرے راؤنڈ میں شکست سے دوچار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میری کوم پہلا مقابلہ1-4 سے ہار گئیں جب کہ دوسرے راؤنڈ میں میری کوم نے اپنی حریف پر 2-3 سے غلبہ حاصل کیا تاہم تیسرے راؤنڈ میں چھ مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی میری کوم کی شکست سے بھارت کی میڈل حاصل کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
ٹوکیو اولمپکس: بھارتی کھلاڑیوں کی بدترین شکست، متعدد کھلاڑی ایونٹ سے باہر
خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے روز بھارت کی وویمن ہاکی ٹیم، تیر اندازی، تیراکی سمیت 8 ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں جب کہ بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو دوسرے روز ہی آسٹریلیا نے شکست دے دی تھی۔