تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ٹوکیو اولمپکس کے آغاز سے قبل ہی کورونا کا حملہ

ٹوکیو اولمپکس کے آغاز سے چند روز قبل ایونٹ پر کورونا نے حملہ کر دیا ہے اور کئی کیسز سامنے ‏آ گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت قوانین کے باوجود اولمپک ولیج میں صرف اتوار کے ‏روز5 ایتھلیٹس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، جن میں تین جنوبی افریقی انڈر ٹوئنٹی تھری فٹبال ٹیم ‏کے ایتھلیٹس شامل ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ایتھلیٹس کی تعداد 10 سے زائد ہو گئی ‏ہے۔ تازہ کیسز سامنے آنے پر ایونٹ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایک غیرملکی آفیشل کا کورونا مثبت آیا تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز تماشائیوں کے ‏بغیر تئیس جولائی سے ہونا ہے، ایونٹ میں دس پاکستانی ایتھلیٹس بھی شرکت کررہے ہیں۔

کورونا ایمرجنسی کے نفاذ پر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے ‏اولمپکس مقابلوں میں تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹوکیو میں ایمرجنسی کا آغاز پیر سے ہوگا اور 23 جولائی سے ہونے والے اولمپکس کے دوران بھی ‏اسے برقرار رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -