تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹوکیو میں 54سال بعد پہلی بار نومبر میں برفباری

ٹوکیو : جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو نے چون سال بعد پہلی بار نومبر میں برفباری کی چادر اوڑھ لی۔

ٹوکیو میں بن موسم برفباری ہوئی، چون سال بعد نومبر میں آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا، موسم کی اس اچانک تبدیلی سے کچھ شہری پریشان بھی ہوئے لیکن زیادہ نے اس کا لطف اٹھایا۔

tokoyo

n-snow-a-20161124-e1479956481358

ٹوکیو کے شہریوں نے انیس سوباسٹھ کےبعد ماہ نومبرمیں ہونے والی برفباری پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کیونکہ ٹوکیومیں عام طور پر نومبر کے مہینے میں درجہ حرارت سترہ ڈگری تک رہتا ہے۔

t2

برفباری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر اور چند پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ حکام نے سڑکوں پرپھسلن کے خطرے کے پیش نظر ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

t7

t3

ٹوکیو میں عام طور پر زلزلے کا سامنا کرنے والے لوگوں نے کافی طویل وقت کے بعد برفباری دیکھی۔

دوسری جانب برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔

مانچسٹر کے ساحلی علاقے زیر آب آگئے ہیں، رہائشی علاقوں میں سڑکوں پرکئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

جب 80 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں سے سمندری لہریں بلند ہوئیں تو بندرگاہوں سے بحری جہازوں کو واپس بلالیا گیا، محکمہ موسیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

Comments

- Advertisement -