The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت تاریخ کی بلندی پر پہنچ گئی

ملک میں ڈالر کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلندی پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں