تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ کا کرونا کے خلاف بڑا اقدام

سڈنی : معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کوویڈ 19 سے مکمل صحتیابی کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

موذی وبا سے صحتیابی کے بعد مشہور ہالی ووڈ جوڑے نے وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے دونوں اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ہینکس نے این پی آر پر انکشاف کیا ہے کہ کوویڈ 19 وائرس کے خلاف ہم دونوں میاں بیوی اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ صحتیابی کے بعد بہت سارے سوالات ہمارے ذہن میں تھے، جیسے اب ہم کیا کریں؟ ہم کیسے وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں؟

ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے خون میں جان لیوا وبا سے لڑنے کےلیے اینٹی باڈیز موجود ہیں۔ اسی لیے ہم نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نامور ہالی ووڈ اداکار اور اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن پہلی معروف شخصیت تھے جو مہلک ترین موذی وبا کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -