تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کرونا وائرس: ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن قرنطینہ سے فارغ

لاس اینجلیس : مشہور امریکی فلمی جوڑے کو کرونا وائرس کے علاج کے بعد اسپتال سے خارج کردیا گیا، ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے، جہاں وائرس نے عام شہریوں اور سیاست دانوں کو متاثرہ وہیں وائرس نے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

مشہور امریکی جوڑے ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دونوں نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ (الگ تھلگ) کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹام ہینکس اور اہلیہ ولسن نے آسٹریلیا میں ایک گھر بھی کرائے پر لے رکھا ہے اور دونوں میاں بیوی نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد خود کو اس گھر میں قرنطینہ (الگ تھلگ) کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نامور ہالی ووڈ اداکار اور اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ ٹام ہینکس ان دنوں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ ان کی اہلیہ گلوکارہ اور اداکارہ ریٹا ولسن بھی آسٹریلیا میں ہی ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے برسبین امپوریم ہوٹل اور سڈنی اوپیرا ہاؤس میں ان کا کنسرٹ تھا۔

Comments

- Advertisement -