لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے اپنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن اگلے ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے وہ سات سال تک انگلش بورڈ سے وابستہ رہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سات سالہ دور انتہائی شاندار رہا اب بورڈ میں نئی توانائی لانے کا وقت ہے،انگلینڈ کی سابق کپتان اور خواتین کرکٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر کلیئر کونر عبوری چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالیں گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز میں بدترین ناکامی کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم بڑے پیمانے پر تبدیلی سے گزررہی ہے، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم ٹیسٹ کوچ کا عہدہ سنبھال لیا ہے، بین اسٹوکس نے جو روٹ کی جگہ ٹیسٹ کپتان بن چکے ہیں جبکہ روب کی کو منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا جاچکا ہے۔