اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹماٹر کی ہوشربا قیمتوں پر فل اسٹاپ. نئے نرخ کیا مقرر؟ عوام کیلیے بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 اکتوبر 2025): کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام کے لیے اس کو خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں راکٹ کی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور کئی شہروں میں اس کی قیمت 500 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ جس کے باعث ہر کھانے میں استعمال ہونے والا ٹماٹر عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے۔

کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمت عوام کے ہوش اڑا رہی ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ کمشنر کراچی نے اس کا نوٹس لے لیا ہے اور منڈی میں سبزیوں اور فروٹس کی نیلامی کی مانیٹرنگ کرنے کی سخت ہدایت کر دی ہے۔

کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی کو سبزی منڈی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کے لیے تعینات کیا۔

ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی کمشنر کو پیش کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور بیورو آف سپلائی کے ہمراہ ٹماٹر کی نیلامی کی نگرانی کی۔

انتظامیہ کی جانب سے درجہ اول ٹماٹر نیلامی بھاؤ کی قیمت 207 روپے فی کلو مقرر کی ہے، جو اس سے قبل 282 روپے تھی۔ اسی طرح درجہ دوم کے ٹماٹر کی قیمت 254 روپے سے کم کر کے 141 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹماٹر کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے دو روز میں ٹماٹر کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہو جائیں گی۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ٹماٹر سمیت دیگر اشیائے خور ونوش کی سرکاری قیمتوں کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں