تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا وائرس، مشہد میں امام رضاؓ کا مزار زائرین کے لئے بند کردیا گیا

مشہد : کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایرانی شہر مشہد میں امام رضاؓ کا مزار زائرین کے لئے بند کردیا گیا، ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 724 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے کرونا وائرس کیخلاف اہم اقدام کرتے ہوئے مشہد میں امام رضاؓ کے مزار کو زائرین کے لئے بند کردیا ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس کو روکنے کیلئے امام رضاؓ کا مزار اگلے نوٹس تک بند کردیا گیا ہے، مزار کے تمام حصوں کو بند کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 724 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14000 ہے، اتوار کو ملک میں 113 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جو ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سعودی عرب میں مالز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور پارکس بند کردئیے گئے، بنگلہ دیش میں تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

ہالینڈ، نیویارک میں اسکولز، ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات بند کردئیے گئے جبکہ برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ کی کرونا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق ہوگئی۔اسکاٹ لینڈکےکئیرہوم میں چھ افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے۔

واضح رہے چین سےسفرشروع کرنےوالاکروناوائرس دنیاکےایک سوستاون ملکوں تک جاپہنچا، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد6 ہزار524  ہوگئی اور ایک لاکھ سترہزارسےزائدافراد وائرس سے متاثر ہیں جبکہ کوروناوائرس سےصحت یاب افرادکی تعدادستترہزارسےزائد ہوگئی ہے۔

چین کےبعداٹلی کروناوائرس سےسب سےزیادہ متاثرہونےوالا ملک ہے، جہاں وائرس کی وجہ سےایک ہزارآٹھ سونوافرادہلاک ہوچکے ہیں اوردوہزارسے زائد متاثرہیں۔اسپین میں ہلاکتوں کی تعداددوسوبانوے،فرانس میں ایک سوستائیس،جنوبی کوریا میں پچھتراوربرطانیہ میں چھتیس ہے۔

Comments

- Advertisement -