پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں محکمہ خوراک نے چھاپہ مار کر مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ کر سپلائر کو گرفتار کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر اوکاڑہ شہر کے علاقے بصیر پور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
ذرائع کے مطابق یہ مردہ مرغیاں فروخت کے لیے دکانداروں اور ہوٹلوں کو فراہم کی جانی تھیں، فوڈ اتھارٹی حکام نے تمام مرغیاں تلف کر دیں۔
- Advertisement -
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی میں 3200 کلو گرام (تقریباً 3 ٹن) مردہ مرغیاں تھیں جنہیں فوری طور پر تلف کر دیا گیا جبکہ سپلائر کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔