اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

’ٹوٹا ہوا دل‘ کا دوسرا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں اداکار آغا علی، نازش جہانگیر اور آریز احمد مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے۔

ڈرامے کے ہدایت کاری کے فرائض احمر سہیل نے انجام دیے ہیں۔

دوسرے ٹیزر میں آریز احمد (شاذر) اور نازش جہانگیر (سمین) کے درمیان محبت دکھائی گئی ہے لیکن بعد میں وہ شاذر کی تصویر کو جلا رہی ہیں اور اپنے ہاتھوں سے مہندی بھی مٹا رہی ہیں۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاذر بھی غصے سے چیخ رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹوٹا ہوا دل کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں آغا علی اور نازش جہانگیر کے کردار کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

امکان ہے کہ ڈرامہ سیریل ’رحمت‘ کے اختتام کے بعد اس کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

یوٹیوب پر ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں ناظرین دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط دیکھنے کے منتظر ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ آغا علی اور نازش جہانگیر کی اداکاری دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں جبکہ مداح آریز احمد کی بھی تعریفیں کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں