بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان نے امیر ترین فنکاروں میں ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دنیا کے امیر ترین فنکاروں کی فہرست میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے نامور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست کو آج جاری کر دیا گیا جس میں سر فہرست ٹائلر پیری ہیں جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 1 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر جیری سینفیلڈ (950 ملین ڈالر)، تیسرے پر ڈیوین جانسن (800 ملین ڈالر) جبکہ چوتھے پر شاہ رخ خان ہیں جس جن کے اثاثوں کی مالیت 730 ملین ڈالر ہے۔

فہرست میں ٹام کروز (620 ملین ڈالر)، جارج کلونی (500 ملین ڈالر)، رابرٹ ڈی نیرو (500 ملین ڈالر)، ارنولڈ شوارجنیگر (450 ملین ڈالر)، کیون ہارٹ (450 ملین ڈالر) اور ایڈم سانڈلر (440 ملین ڈالر) کے اثاثوں کے ساتھ شامل ہیں۔

رپورٹ میں شاہ رخ خان کے بارے میں لکھا گیا کہ اداکار کو کنگ خان، بادشاہ اور کنگ آف بالی وڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد اعزازات حاصل کیے جن میں 14 فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان نے امیر ترین فنکاروں میں ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں