جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

بی جی پی کے اہم رہنما کا بھارتی اداکار’عامرخان‘ سبق سکھانے کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بھارتی اداکارعامرخان سے تاحال نالاں ہے اورانکی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم کو ناکام بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیا نے عامرخان کی فلم دنگل کی ریلیز کے موقع پرانہیں سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کے ایک اور رہنما رام مادھو نے عامرخان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کو بھارت کی عزت کرنا سکھائیں۔

بعد ازاں پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے اندور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں بہت برا لگتا ہے جب کوئی انتہا پسندی کے خلاف بات کرتا ہے۔

انہوں نے براہ راست نام لیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی ’دل والے‘ کو تو ہم سبق سکھا چکے اوراب ’’دنگل میں منگل‘‘ کرنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان نے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عدم تحفظ کا خوف بھارتی معاشرے میں جڑپکڑرہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں