The news is by your side.

Advertisement

کورونا نے ٹام کروز کو دھچکا دے دیا

مشن امپاسیبل کے ہیرو ٹام کروز کی دو فلمیں ’ٹاپ گن‘ اور ’مشن امپاسیبل‘ کورونا کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹام کروز کی ٹاپ گن اور مشن امپاسیبل کو اب 2022 میں ہی ریلیز کی جائیں گی، عالمی وبا کورونا وائرس ان کی فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز کے آڑے آگیا۔

ہالی ووڈ اسٹار اپنی فلموں کے خطرناک اسٹنٹ بھی خود ہی انجام دیتے ہیں اور کئی مواقع پر انہوں نے خطرناک اسٹنٹ کے دوران اپنی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی۔

Top Gun

اس سے قبل برطانیہ میں سیٹ پر موجود عملے میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، ٹام کروز سمیت فلم کا تمام عملہ 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا تھا۔

ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روبوٹس بھی ہائر کیے تھے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ’مشن امپاسبل7‘ کی شوٹنگ بھی کینسل کر دی گئی تھی۔

Hayley Atwell and Tom Cruise on set last year

یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپاسیبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں