عرب ٹی وی کا ٹاپ کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف spot fixing
The news is by your side.

Advertisement

عرب ٹی وی کا ٹاپ کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

دبئی: کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے، عرب ٹی وی نے ٹاپ کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2012 تک فکسنگ کے کئی معاملات ہوئے، بکی انیل منور 2010 سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کرپشن میں ملوث ہے، آئی سی سی انیل منور کو 8 سال سے مانیٹر کررہی ہے۔

الجزیرہ کی تحقیقاتی ٹیم بھارتی بکی انیل منور کو بھی منظر عام پر لاچکی ہے، برطانیہ کے کچھ کھلاڑیوں نے 7 میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پانچ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی۔

بکی انیل منور کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کی تصاویر کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں ہے

عرب ٹی وی

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی 3 میچز میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، بھارت، انگلینڈ کے لارڈز میں ہونے والے میچ میں فکسنگ ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں فکسنگ ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں بھی فکسنگ ہوئی۔

عرب ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دستاویزی ثبوت بھارتی بکی انیل منور کے حوالے سے شامل کیے گئے ہیں، انیل منور کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور عمر اکمل کے ساتھ تصاویر بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بکی انیل منور کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کی تصاویر کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں