تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ،دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کی مشہور ومعروف ویب سائٹس بند ہوگئیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے کے باعث ایمزون، ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوا ہے اور صارفین کو مشکلات در پیش آرہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلوم برگ، بی بی سی، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر نیوز ایجنسی کا بھی لنک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث صارفین کو ان ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے کے نتیجے میں برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ میں تعطل ایک کمپنی کی وجہ سے آیا ہے جو دیگر کمپنیوں کو سروس فراہم کرتی ہے تاہم اس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم اب سے کچھ دیر قبل امریکی کمپنی فاسٹ لی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کےباعث ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئیں ہیں، تکنیکی مسائل کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کرلی گئی اور اسےدور کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -