تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

لیگی رہنماؤں کی پیشیاں، ارکان اسمبلیوں کی غیر حاضری پر قیادت کا نوٹس

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ارکان اسمبلیوں کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتار لیگی رہنما عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور عدالتوں میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے ارکان اسمبلی غائب ہونے لگےہیں۔

مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت نے اس کا نوٹس لیا ہے اور لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشیوں کے موقع پر لاہور کے ارکان اسمبلیوں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اعلیٰ قیادت کی جانب سے خصوصی طور پر مخصوص نشستوں پر منتخب لیگی خواتین کو حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ بغیر وجہ کے کوئی رکن اسمبلی پیشی سے غیرحاضر نہ رہے۔

ذرائع کے مطابق لیگی خواتین ارکان اسمبلی کو اپنی ساتھ کم از کم چار خواتین کو ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اظہار یک جہتی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پیشی پر پہنچے ،آئندہ پیشیوں پر ارکان اسمبلیوں کی حاضری کو مانیٹر کیاجائے گا۔

لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشی پر لاہور کےاکثر ارکان اسمبلی لاتعلق رہتے ہیں، لیگی رہنماؤں نے قیادت کو شکایات کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس وقت لاہور نیب میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون سٹی، حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف بھی زائد اثاثہ جات کیس کی سماعتیں ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -