لشکرِجھنگوی کا اہم ٹارگٹ کلرمبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

لشکرِجھنگوی کا اہم ٹارگٹ کلرمبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور: دبئی سے پاکستان منتقل کیا جانے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے، ہارون بھٹی کالعدم لشکرجھنگوی کے بانی ارکان میں سے ایک تھا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکرجھنگوی کے بانی رکن ہارون بھٹی کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں بائیس اکتوبر کو دُبئی میں گرفتارکیا گیا اوراگلے روز اسے لاہورمنتقل کیا گیا۔

لاہورپولیس کے مطابق زیرِحراست ہارون بھٹی کوبادامی باغ کے علاقے میں ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا جہاں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔

پولیس کا دعوٰی ہے کہ ہارون بھٹی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں لشکرجھنگوی کے ڈیتھ سیل سے تعلق رکھنے والے عمر، عمیرندیم اورنعمان یاسین ہلاک ہوگئے۔

ہارون بھٹی کالعدم لشکر جھنگوی کا بانی رکن بھی تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ تنظیم کے بانی و سابق امیرملک اسحاق بھی ساتھی ملزموں کی نشاندھی کے دوران پولیس مقابلےمیں مارے گئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں