تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امریکا کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

کورونا وائرس کے خدشات پر امریکی مسلح افواج کےسربراہ سمیت اہم جنرلز قرنطینہ ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ کے ایڈمرل کورونا وائرس مبتلا ہوگئے جس کے بعد اعلیٰ عسکری قیادت نے احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

پنٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی بھی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت دیگر جنرلز کےنام امریکی اخبارنےجاری کردئیے۔ قرنطینہ ہونےوالوں میں وائس چیئرمین آف دی جوائنٹ چیف آف اسٹاف، آرمی چیف آف اسٹاف،ائیرفورس چیف آف اسٹاف،چیف آف اسپیس آپریشن شامل ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق چیف آف دی نیشنل گارڈبیورو،کمانڈر آف یو ایس سائبر کمانڈ ڈائریکٹر سیکورٹی ایجنسی، اسسٹنٹ کمانڈنٹ آف دی میرین کور بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ترجمان پنٹاگون کا کہنا ہے کہ فوجی جنرلز کی علیحدگی سےفوجی آپریشنل تیاریوں و مشن متاثر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ جمعہ سے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے، اب وہ وائٹ ہاؤس واپس آگئے ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق وہ ابھی پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

ان علاج پر مامور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کورونا وائرس کے اثرات سے اب بھی پوری طرح باہر نہیں آ سکے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رہ کر ہی اپنا علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -