پشاور : پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ’طورخم گیٹ‘ سے تبدیل کرکے ‘بابِ پاکستان’ رکھ دیا.
تفصیلات کے مطابق گیٹ کی تعمیرات مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی،مذکورہ تاریخی راستہ دونوں ممالک کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ ہے.
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی پرچم صبح 6 بجے لہرا گیا،جبکہ پاکستانی پرچم کو شام میں 7 بجے سرنگوں کر دیا جائے گا،جس کا مقصد لوگوں کو گیٹ کے بند ہونے کی اطلاع دینا ہے،جس کے بعد آمد ورفت معطل ہوجائے گی.
*افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجرعلی جواد چنگیزی شہید
گذشتہ ماہ سرحد پر متنازع گیٹ کی تعمیر پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران دونوں ممالک کے چار فوجی شہیدہوگئے تھے،جن میں پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی بھی شامل تھے.
واضح رہے کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان موجود 2600 کلومیٹر کی سرحد پر قائم چھ داخلی و خارجی راستوں پر مذکورہ سسٹم کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے.