فیصل آباد : میڈیکل کی طالبہ خدیجہ پر تشدد ثابت ہوگیا، خدیجہ کے جسم کے سات حصوں پرتشدد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد اورویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
میڈیکل رپورٹ میں طالبہ کے جسم کے سات حصوں پرتشدد کے نشانات کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ چہرے اور آنکھوں پر سوزش اورزخم ہیں جبکہ بازو اورہاتھوں پر ناخن کےنشانات ہیں اور زبردستی سر کے بال اور بھنویں کاٹی گئیں۔
دوسری جانب خدیجہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس نے مرکزی ملزم شیخ دانش کو مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نےملزم شیخ دانش کی پچاس ہزارکےمچلکے پرضمانت منظور کرتے ہوئے دانش کو اکتیس اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ضمانت منظوری کے بعد پولیس ملزم دانش کو فیصل آباد لے گئی۔