اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بیوی اور ساس پر تشدد کرنے کے مجرم کو سزا سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 فروری 2026): ماڈل فوجداری عدالت نے بیوی اور ساس پر تشدد کرنے کے مجرم کو سزا سنا دی۔

لاہور میں بیوی سے مارپیٹ کرنے والے کی شامت آ گئی، ماڈل عدالت نے حافظ فرقان کو بیوی اور ساس پر تشدد کے جرم میں تین تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو دونوں دفعات کے تحت جرمانے کی سزا بھی سنائی، جج کے فیصلے کے بعد کمرہ عدالت سے مجرم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔

گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

حافظ فرقان پر الزام تھا کہ اس نے بیوی ثمرین اور ساس شمیم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مجرم کے خلاف تشدد کا مقدمہ اس کے سسر نے درج کروایا تھا، کیس پر فیصلہ ماڈل فوجداری عدالت کے جج حامد الرحمان ناصر نے سنایا۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں