اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کیلئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے تیار کرلئے گئے ، مچلکے جمع ہونے پر ٹرائل کورٹ رہائی کی روبکارجاری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کیلئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے تیار کرلئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مچلکے جمع کرانے کے لیے مصدقہ نقول کے لیے اپلائی کر دیا ہے، عدالتی آرڈر کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد ضمانتی مچلکےجمع کرائے جائیں گے۔
مچلکے جمع ہونے پر ٹرائل کورٹ توشہ خانہ کیس میں ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔
یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا معطل کر دی، چیف جسٹس نے بابر اعوان سے مکالمے میں کہا کہ آرڈر کی کاپی کچھ دیر بعد مل جائے گی۔
واضح رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔