تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

توشہ خانہ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلافِ قانون قرار

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز کو خلافِ قانون قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جاری نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلافِ قانون قرار دے دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس بابرستارنے فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان اوراہلیہ کوبھیجےگئےپہلےنوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب طلبی کےنوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 17فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیلی سے روکا جائے اور کال اپ نوٹسز کی بنیاد پر پٹشنزکے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

بعد ازاں قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی دائر اپیل پر الگ الگ جواب جمع کرائے تھے۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو کیس کے اصل حقائق جاننے کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، عمران خان قانونی انکوائری کی کارروائی میں شامل نہیں ہو رہے ، انصاف کے مفاد میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست کو عدالت خارج کر دے۔

Comments

- Advertisement -