بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ، 2 اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا ، سماعت کے دوران آخری 2 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

عدالت میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز نے اپنے بیانات قلمبند کرائے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24ستمبر کو وکلاء صفائی جرح کریں گے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس میں استغاثہ کے مجموعی طور پر 20 گواہوں کی شہادت مکمل ہوچکی ہے، جن میں سے 18 پر جرح بھی کی جا چکی ہے۔

پراسیکیوشن نے واضح کیا کہ اب مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء احمد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

عدالت میں وکلائے صفائی ارشد تبریز، ظہیر عباس چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر نے دلائل کے لیے حاضری دی، جبکہ استغاثہ کی نمائندگی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ملک نے کی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ کارروائی اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں