جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں پیر کو مقرر کرنے کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 ستمبر 2025): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں پیر کو مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزاران کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواستیں پیر کو مقرر کرنے کی استدعا کی، اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: 2 اہم گواہان کا بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک ماہ سے کیسز تیزی سے ہو رہے ہیں، پیر کو فیصلہ کی امید ہے، ہماری امیدیں اب ہائیکورٹ سے ہی ہیں، ایک فیصلہ آتا ہے اور دوسرے دن ریلیف مل جاتا ہے، جب ہمارے کیسز نہیں سنے جائیں گے تو ہماری فرسٹریشن بڑھے گی۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں جلد مقرر کرتے ہیں۔

وکیل سلمان صدر نے کہا کہ پیر تک اگر نہیں ہوتی تو فائدہ نہیں فیصلہ ہو جانا ہے، نیب اور پولیس نے پراسیکیوٹر کر لیا اب ایف آئی اے کو پراسیکیوٹر کرنے کا یاد آیا ہے، میں شروع میں ہی عدالت آگیا ہم چاہتے ایک بار ہی سن لیا جائے، یہ خصوصی کیسز ہیں ضمانت کا فیصلہ بھی ساتھ لگا ہوا، ضمانت فیصلہ میں لکھا کہ جرم نہیں تو میں ٹرائل کیسے بھگت رہا۔

وکیل نے کہا کہ فیصلہ آئے گا اپیل کروں گا پھر سماعت ہوگی ریلیف کیلیے وقت لگے گا، پیر تک ریلیف نہ ملا تو پھر میں واپس ہی نہیں آؤں گا، اندر بندہ اپنی مرضی سے جاتا ہے، واپس نکلتا ان کی مرضی سے جب جج صاحب اجازت دیتے ہیں۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں پیر کی سماعت مقرر کی جائے۔ فاضل جج نے کہا کہ بریت کی درخواستیں کب مقرر کرنی ہیں روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔

عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں