The news is by your side.

Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان شاداب خان ، محمد رضوان ، عبد اللہ شفیق، حیدر علی ، محمد حفیظ،خوشدل شاہ ، عماد وسیم ، فہیم اشرف،  وہاب ریاض ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

Image

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو مس کرینگے، اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ کارکردگی دکھائیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی تیاریاں کی ہیں اور یہ پرفارمنس دکھانے کا وقت ہے ، پچ بہت اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم ۔پہلے بیٹنگ کریں گے۔

میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، فوٹو شوٹ میں پاکستانی کپتان شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر نے شرکت کی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1339780602061598721?s=20

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاہینوں کی قیادت کرنے والے شاداب خان نے کہا کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلیے پر اعتماد ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے پُرجوش ہیں لیکن سیریز آسان نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں، ان کی جگہ شاداب خان قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں