ٹوٹل دھمال کا ٹریلر جاری، انیل کپور اور مادھوری کا ایکشن -
The news is by your side.

Advertisement

ٹوٹل دھمال کا ٹریلر جاری، انیل کپور اور مادھوری کا ایکشن

ممبئی: تفریح، قہقوں سے بھرپور مزاحیہ بالی ووڈ فلم ’دھمّال‘ کے تیسرے پارٹ ’ٹوٹل دھمّال‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھمّال کے تیسرے پارٹ میں بالی ووڈ کے منجھے ہوئے دو نئے چہروں کو شامل کیا گیا جن میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشت شامل ہیں۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سینئر اداکار اس میں دھمّال کریں گے جبکہ فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیشمکھ، جاوید جعفری، جونی لیور سمیت دیگر شامل ہیں۔

دھمال اور ڈبل دھمال میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے ندرا کمار نے ہی ’ٹوٹل دھمّال‘ کو ڈائریکٹ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کو دسمبر 2018 میں ریلیز ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اس کی ریلیز ملتوی کی گئی اور اب ’ٹوٹل دھمّال‘ 22 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

دو روز قبل فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا جسے کاسٹ کے تمام اداکاروں نے شیئر کیا تھا۔

ہدایت کار اندرا کمار کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ڈبل دھمّال فلم دھمّال سے اچھی تھی، سیریز کے تیسرے پارٹ کو ہم پہلے سے اور زیادہ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یقیناً یہ شائقین کو پسند بھی آئے گی‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں