بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

حکومت کا مجموعی قرضہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کا مجموعی قرضہ 81 ہزار 900 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قرض میں ماہانہ بنیادوں پر 1.70 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کے قرضوں کے حجم میں اپریل 2026 کے دوران مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل 2026 میں مجموعی حکومتی قرض میں ماہانہ بنیادوں پر 1.70 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 9.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد حکومت کا مجموعی قرضہ 81 ہزار 900 ارب روپے ہو گیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ حکومت کے مقامی قرضوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اپریل 2026 میں مقامی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 0.90 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 10.6 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک کا مجموعی مقامی قرض 58 ہزار 89 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب بیرونی محاذ پر بھی قرضوں کا بوجھ تیزی سے بڑھا ہے، اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.80 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 6.40 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اس اضافے کے بعد اپریل 2026 کے اختتام تک حکومت کا مجموعی بیرونی قرضہ 23 ہزار 841 ارب روپے کی سنگین سطح پر پہنچ چکا ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے شدید دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں