The news is by your side.

Advertisement

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کی کل واپسی

لاہور :پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کےارکان کی کل وطن واپسی شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے اختتام پر اب زمبابوے سے قومی ٹیم کےٹی20 اسکواڈ کے 10 ‏کھلاڑیوں کی وطن واپسی کل سے شروع ہو گی۔

محمدحفیظ، عثمان قادر، آصف علی27 اپریل کو نجی ائیرلائن سےلاہور پہنچیں گے جب کہ شرجیل ‏خان، محمدحسنین اور دانش عزیز 27 اپریل کو کراچی پہنچیں گے۔

فخرزمان، حیدر علی، ارشداقبال، محمد وسیم 28 اپریل کو اسلام آبادپہنچیں گے۔

پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نےکھلاڑیوں کی واپسی کیلئے اجازت نامہ دے رکھا ہے۔ ‏پی سی بی نے کورونا ایس اوپیز کے تحت سفری پابندیوں کےباعث اجازت طلب کی تھی۔

کورونا سے متاثرہ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زمبابوے سے ‏قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی۔ ‏

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر10 کھلاڑیوں کو پا کستان داخلے کی ‏اجازت دے دی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ‏ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، کورونا ‏ٹیسٹ اور گھر میں 7سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں