تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ برہم

چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امرندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر پر آرٹیکل 370 ختم کرنا غیرآئینی عمل ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی آئین میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امرندر سنگھ نے آرٹیکل 370 کے حق میں مظاہروں پر بھی پابندی لگادی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے کسی بھی ریاست کو صدارتی آرڈر کے ذریعے ضم کرنے کی غلط روایت پڑ جائے گی۔

دوسری جانب کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے کہا کہ ریاستی اسمبلی سے منظوری کے بغیر صدر آرٹیکل 370 ختم نہیں کرسکتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوں پھر بھی آرٹیکل 370 ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، افسوس ہے قانون اور آئین کا دور ختم ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

کانگریس رہنما چدمبرم نے کہا کہ ان کی پارٹی کو خدشہ تھا کہ بی جے پی حکومت کوئی غلط قدم اٹھائے گی لیکن یہ ان کے وہم و گمان بھی نہ تھا کہ حکومت ایسا تباہ کن قدم اٹھائے گی۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کا بھارت سے الحاق غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے بڑوں کا الحاق کا فیصلہ غلط تھا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم پاکستان پر بھارت کو ترجیح دینے میں غلط تھے، کشمیریوں خو اپنی عزت اور بقا کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، ہمارے بڑوں کا 1947 میں دو قومی نظریے کو رد کرنا غلط تھا۔

Comments

- Advertisement -