تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

فٹ بال میچ کے دوران کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران میدان میں کیلے کا چھلکا پھینکنے پر ٹوٹنہم کے ایک فین کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر میں دو بڑی کلب ٹیمیں ٹوٹنہم اور آرسنل کل امارات اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں اور میچ کے 10ویں منٹ میں آرسنل کے فٹبالر پیٹری ایمرک اوبامینگ نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

اس موقع پر آرسنل کی ٹیم گول کا جشن منانے میں مصروف تھی کہ اچانک ٹوٹنہم کے شائقین نے کئی چیزیں میدان میں پھینکنا شروع کردیں جن میں کیلے کا چھلکا بھی شامل تھا۔

ٹوٹنہم کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور گرفتار فین سے تفتیش کے بعد اس پر میدان میں پابندی عائد کی جائے گی۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں غیر مناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر مزید 6 فٹ بال شائقین کو گرفتار کیا گیا جس میں فاتح ٹیم آرسنل کے دو شائقین بھی شامل ہیں۔

اس میچ میں آرسنل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4-2 سے فتح اپنے نام کی اور لگاتار 19 ویں میچ میں اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ آرسنل کے نئے منیجر کی یونائی ایمری کی قیادت میں پہلی فتح تھی، ایمری نے کہا کہ آرسنل کی ٹوٹنہم کے خلاف بہت بڑی کامیابی ہے، یہ میرے لیے بہت اہم میچ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، ٹوٹنہم کے خلاف کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا لیکن ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ گزشتہ ہفتے ٹوٹنہم نے ایک بڑی ٹیم چیلسی کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -