ٹچ جیٹ نامی کمپنی نے ایسی ڈیوائس ایجاد کی ہے، جسے ٹی وی سے منسلک کرنے سے ٹی وی مکمل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ٹچ اسکرین ٹی وی بن جاتا ہے۔
ڈیوائس کو ٹی وی منسلک کرنے کے بعدآپ کو اسٹریمنگ باکس یا اسمارٹ ٹی وی کی ضرورت نہیں رہتی، اس ڈیوائس کے ذریعے ٹی وی کو موبائل فون سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے جس سے آپ ٹی وی سے دور بیٹھ کر موبائل فون کےذریعے ٹی وی پرگیمز کھیل سکتے ہیں اور اینڈرائیڈ کے دیگر فیچرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہ ڈیوائس بذات خود ٹی وی انٹرٹینمنٹ حب کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ براہِ راست انٹرنیٹ سے فلمیں دیکھ سکتے ہیں یا گانے سن سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر ڈیوائس کی قیمت ننانوے ڈالر رکھی گئی ہے۔