ریاض: یمن کی جنگ کے حوالے سے امن کا پیغام پہنچانے والے پاکستانی سائیکلسٹ نے سعودی عرب بھر کا سفر سائیکل پر مکمل کر لیا،سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سائیکلسٹ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری محمد علی بخش نے یمن میں جنگ کے حوالے سے امن کا پیغام پہنچانے کا ارادہ کا اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے پورے سعودی عرب کا سفر سائیکل پر کرنے کا اعلان کیا۔
اپنے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہوں نے سائیکل پر 4 ہزار 350 کلو میٹر کا سفر طے کیا جو کہ کسی پاکستانی کے لیے منفرد اعزازکی بات ہے۔
پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے اعزاز میں پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق نے محمدعلی بخش کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور اپنے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
دریں اثنا محمد علی بخش رمضان کے بعد خلیجی ممالک کا سفر بھی شروع کریں گے.