پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دورہ جنوبی افریقہ، قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن کے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن کے دو کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، متعلقہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیورببل کا حصہ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں شامل مذکورہ رکن کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اب ان کے کورونا کی دونوں رپورٹس منفی آئی ہیں۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ متعلقہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیورببل کا حصہ بنے گا۔

- Advertisement -

دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

پی سی بی نے بتایا کہ بائیوسیکیورببل میں24گھنٹے کے بعد دوبارہ2ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ خیال رہے متعلقہ رکن دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر متعلقہ رکن اسکواڈ کے ساتھ 26مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں