ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

دورہ جنوبی افریقا؛ 7 اضافی کھلاڑی کیمپ میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں سات اضافی کھلاڑیوں کو طلب ‏کرلیا گیا ہے۔

ان کھلاڑیوں میں عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور ‏زاہد محمود شامل ہیں۔

یہ کرکٹرز انیس مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی ‏زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

ان سات کھلاڑیوں میں شامل دو کرکٹرز شاہنواز دھانی اور زاہد محمود دورہ زمبابوے کے لیے اعلان ‏کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں.‏

دوسری جانب، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اعظم خان اور صہیب مقصود کو بھی نیشنل ‏ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور طلب کرلیا ہے، جہاں یہ دونوں کرکٹرز این ایچ پی سی کے کوچز کی ‏زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کریں گے۔

علاوہ ازیں، این ایچ پی سی کے کوچز کی زیر نگرانی ایک کیمپ چھبیس مارچ کو قومی اسکواڈ کی ‏جنوبی افریقہ روانگی کے بعد بھی لگایا جائے گا. اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ‏جو حال ہی میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہوئے یا وہ جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پول کا حصہ ہیں. ‏

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ ‏میں طلب کردہ 7 کھلاڑیوں کے علاوہ مزید 2 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرنا ہماری اس پالیسی کا ‏حصہ ہے کہ جس کے تحت ہم اپنے مایہ ناز کرکٹرز کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ‏چاہتے ہیں.‏

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وہ پچیس ایسے کھلاڑیوں کو بھی این ایچ پی سی طلب کر چکے ہیں ‏کہ جو ایچ بی ایل پی ایس 6 کا حصہ نہیں تھے تاکہ وہ اعلیٰ پایہ کے کوچز کی این ایچ پی سی ‏میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاسکیں.‏

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں