میڈرڈ : ٹور ڈی اسپین سائیکل ریس کا سولہواں مرحلے لکزمبرگ کے فرینک شیلک نے جیت لیا۔ میزبان سائکلسٹ روڈریگوئیز نے مجموعی برتری حاصل کرلی۔
ٹور آف اسپین سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں سائکلسٹ کو دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزرنا تھا۔ ایک سو پچاسی کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کے لئے سائکلسٹ نے سرتوڑ کوششیں کی۔
لکزمبرگ کے فرینک شیلک نے کولمبیہ کے روڈولفو ٹوریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبوری کی۔ شیلک نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اننچاس منٹ اور چھپن سیکنڈز میں طے کیا۔
ٹوریس ایک منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سولہویں مرحلے کے اختتام پر اسپین کے روڈریگوئیز نے اٹلی کے فیبیو ارو سے مجموعی برتری چھین لی ہے۔
اسپینش سائکلسٹ کو ارسٹھ گھنٹے باون منٹ چوالیس سکینڈز کے وقت کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔