تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

دورہ بھارت، آسٹریلیا اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی

سڈنی: دورہ بھارت سے قبل کینگروز ٹیم کو بڑا دھچکا ملا ہے، آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے دورے سے قبل ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں کو انجری نے آن گھیرا جس کے باعث وہ دورہ بھارت سے باہر ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک، مچل مارش اور مارکوس اسٹوئنس شامل ہیں،مچل اسٹارک گھٹنے، مچل مارش ٹخنے اور مارکس اسٹوئنس سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تینوں کرکٹرز کی انجری معمولی نوعیت کی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے باعث تینوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ اور انگلینڈ سے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

انجری کا شکار تینوں کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑیوں میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو بھارت میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، میچز 20، 23 اور پچیس ستمبر کو موہالی، ناگ پور اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -